WE USED OVER BRAINS 100%



نیو یارک (نیوز ڈیسک ) یہ خام خیالی عام پائی جاتی ہے کہ ہم اپنے دماغ کا صرف دس فیصد حصہ استعمال کر تے ہیں جبکہ عام انسانوں میں نوے فیصد دماغی صلاحیتیں پوشیدہ ہی رہتی ہیں ۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانو ں نے با لآخر اس لایعنی تصور کو رد کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی کی کلینیکل نیورو سائیکالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر باربرا کا کہنا ہے کہ یہ تصور قطعا بے بنیاد ہے کہ ہم عام طور پر اپنے دماغ کا ایک محدود حصہ ہی استعمال کر تے ہیں اور مکمل دماغ کواستعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرکے ہم کوئی انوکھے کرشمے کر سکتے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ دماغ کے مختلف حصے مختلف جسمانی افعال کو کنٹرول کرتے ہیں او ر دماغ ہر وقت دیکھنے ،سننے ، حر کت کرنے ، چھونے اور سوچنے جیسے افعال کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر باربرا نے بتا یا کہ ہمارا دماغ ، اس کے سارے عصبی خلیے اور عضلات ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 10فیصد دماغ کے استعمال کا تصور قدیم دور کے نفسیات دانوں نے ایجاد کیا اور بعد میں دماغی صلاحیتیں بڑھانے کا چکمہ دینے والوں نے اسے عا م کیا ۔ یہ شعبدہ باز لوگوں کو بتاتے ہیں کہ عام انسان دماغ کا صرف محدودحصے کا استعمال کرتا ہے اور مخصوص تکنیک پر عمل کرکے مکمل دماغ کو اٹھا یا جا سکتا ہے جس کے بعد اس کی صلاحیت معجزاتی حد تک بڑھ جائیگی ۔ایک تازہ فلم ”لوسی “ کی بنیا د بھی اسی غلط تصور پر رکھی گئی ہے ۔ پرو فیسر باربرا کا کہنا ہے کہ دماغی صلاحیت بڑھانے کا دعوی کرنے والے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے ۔


New York (News Desk) It occurs delusions of their own minds that we only use ten percent and ninety percent of the normal human mental abilities remain invisible. Cambridge University scientist, he ultimately rejected the null concept. University's Clinical Neuro-Psychology Professor Dr. Barbara says the idea is quite unfounded that we usually only use a limited part of the brain and the ability to use and full brain and can miracle Facimus unique have. He said that different parts of the brain control different bodily functions and a brain to watch streaming, listening to checkpoint, touching and thinking is the control functions. Dr. Barbara told her that our brain, nerve cells and muscle all the live streaming action. He explained that 10 percent of brain usage myth invented by psychiatrists ancient times and later the mental skills to increase her previous release did. The illusionist is telling them that ordinary human brain uses only mhdudhsy by following certain techniques that can take full brain capacity, after which it will be miraculous extent. A recent movie "Lucy" laid the foundation of this concept is wrong. Says Barbara professor who claims to increase mental capacity should also raise beware.