Smoking not so bad, cancer symrny ordered to pay billions of dollars to the widow of



واشنگٹن (نیوزڈیسک)گو کہ سگریٹ صحت کو تباہ کردیتی ہےلیکن ایک امریکی خاتون ایسی بھی ہے جو سگریٹ نوش شوہر کے باعث کھرب پتی بننے والی ہے۔ ایک امریکی عدالت نے ملک کی دوسری بڑی سگریٹ کمپنی کوحکم دیا ہے کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر مرنے والے ایک سگریٹ نوش کی بیوہ کو 23.6 ارب ڈالر ادا کرے۔
اس کے علاوہ آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی کو تلافی نقصانات کے حوالے سے 16.8 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ہوا ہے۔مرحوم کی بیوہ سنتھیا رابنسن نے سنہ 2008 میں سگریٹ کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور ان کے شوہر کا انتقال سنہ 1996 میں ہوا تھا۔
سگریٹ کمپنی آر جے رینالڈز کے ایک اہلکار نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ’انصاف اور عقل کے دائرے سے باہر ہے۔‘چار ہفتے سے جاری اس مقدمے کے دوران سنتھیا رابنسن کے وکلا نے دلیل دی کہ آر جے رینالڈز نے اپنے صارفین کو تمباکو کے خطرات سے آگاہ کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ اس بے پروائی کی وجے سے سنتھیا رابنسن کے شوہر پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہوئے، کیونکہ وہ سگریٹ نوشی کے عادی ہو گئے تھے اور کئی کوششوں کے باوجود اپنی تمباکو نوشی پر قابو نہیں پا سکے۔ایک وکیل، ولی گیری نے کہا کہ ’آر جے رینالڈز نے سوچ سمجھ کر یہ خطرہ مول لیا کہ وہ صارفین کو مناسب معلومات فراہم کیے بغیر سگریٹ فروخت کریں۔‘ ولی گیری نے مذید کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ عدالت کہ اس فیصلے سے آر جے رینالڈز اور دیگرسگریٹ کمپنیاں معصوم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز آ جائیں گی۔‘
ایک بیان میں آر جے رینالڈز کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی کمپنی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادا رکھتی ہے۔ریاست فلوریڈا میں کسی عدالت کی جانب سے ایک فرد کو معاضے میں رقم ادا کرنے کا یہ حکم ریاست کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔

WASHINGTON (Nepal) Although cigarette health destroying demon, an American woman who is also a smoker husband is going to become a billion cards. A U.S. court has commanded the country's second largest cigarette company that they are suffering from cancer of the lungs, a dead smoker's widow to pay $ 23.6 billion. 
RJ Reynolds Tobacco Company to recoup the losses from a $ 16.8 million has been fined. Deceased's widow, Cynthia Robinson cigarette against the company launched in 2008 and her husband died in 1996 was. 
RJ Reynolds tobacco company, said an official of the court's decision "is beyond the scope of justice and common sense." Cynthia Robinson during the four-week-long trial lawyers argued that their clients RJ Reynolds Tobacco negligence has to be aware of the risks. He added that this victory carelessly, Cynthia Robinson's husband suffered from lung cancer, because they were addicted to smoking and smoking despite several efforts could not overcome., A lawyer, Willie Gary he said he thought that RJ Reynolds took risks that they sell cigarettes without appropriate information to users. 'Willie Gary added, "We hope that with this decision the court RJ Reynolds and dygrsgryt companies from endangering the lives of innocent people will come. '

ایک بیان میں آر جے رینالڈز کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی کمپنی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادا رکھتی ہے۔ریاست فلوریڈا میں کسی عدالت کی جانب سے ایک فرد کو معاضے میں رقم ادا کرنے کا یہ حکم ریاست کی عدالتی the biggest decision to date....