Start advertising ban on soft drinks in Mexico


میکسیکو ( نیوزڈیسک ) میکسیکو کی حکومت نے موٹاپے پر قابو پانے کے لئے تمام ٹی وی چینلز پر سوفٹ ڈرنکس کے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی، جس کے مطابق تمام ٹی وی چینلز ہفتہ میں 6 روز دوپہر اڑھائی بجے سے شام ساڑھے سات بجے اور ہفتہ کے آخری روز صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک سوڈا کے اشتہار نہیں دکھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہی پابندی سینما گھروں پر بھی نافذالعمل ہوگی۔ اس ضمن میں میکسیکو کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد مجموعی طور پر سوفٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور مٹھائی کے 40 فیصد اشتہارات ٹی وی چینلز سے غائب ہو جائےں گے۔ واضح رہے کہ اس پابندی کے لگانے کا مقصد میکسیکو کے شہریوں کا موٹاپا پن ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 70 فیصد بڑی عمر کے افراد اور 30 فیصد بچے زائد وزن رکھتے ہیں۔