مثبت سوچ سے متعددبیماریوں سے بچا جا سکتا ہے



لندن (بیورونیوز ) ایک نئی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مثبت سوچ درد کی شدت میں کمی لا سکتی ہے۔ صرف 5 منٹ کے نفسیاتی علاج یا نفسیاتی تربیت (cognitive behavioural therapy) سے درد کی شدت کو 60 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ریڈنگ برک شائر کے سائنسدانوں نے کی، جنہوں نے 34 افراد کو اس کا حصے بناتے ہوئے ان کے بازوﺅں پر جھلسنے کا احساس پیدا کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی۔ مرد و خواتین پر مشتمل ان رضاکاروں سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق وہ شرکاءجنہوں نے ”درد تربیت“ تھراپی میں حصہ لیا انہوں نے تربیت نہ لینے والوں کی نسبت 58 فیصد کم درد کی شکایت کی۔ نفسیاتی تھراپی کے ذریعے جھلسنے اور کمر کے شدید درد وغیرہ سے کافی حد تک سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ برک شائر کے ڈاکٹر ٹم سالمونز کہتے ہیں کہ تحقیق میں حصہ لینے والے نصف افراد کو منفی سوچ پر قابو پانے کی تربیت دی گئی تھی جبکہ باقی تربیت یافتہ نہیں تھے، لہذا تربیت یافتہ افراد نے درد کے احساس کی شدت کو کم محسوس کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ جب جسم جھلستا ہے یا کوئی چوٹ آتی ہے تو جلن یا درد کا احساس فطری بات ہے لیکن فوری طور پر اس درد کی شدت کے احساس کو کم کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ مثبت سوچ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال تقربیاً 5 ملین افراد کمر کے درد کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں، جن میں اکثریت مختلف دفاتر میں کام کرنے والوں کی ہے، تو ایسے میں نفسیاتی تھراپی ان کے بہت کام آ سکتی ہے۔

London (byurunyuz) A new study has claimed that positive thinking could reduce the intensity of pain. Only 5 minutes psychiatric treatment or psychological training (cognitive behavioural therapy) the intensity of the pain can be reduced by 60 percent. This study by scientists at the University of Reading Burke Shire, part of the 34 people who make sense of burns on his arms, his questioning. Men and women, according to results obtained from these volunteers srkaءjnhun the "pain train" therapy participated in the training, 58 percent lower than those who did not complain of pain. Psychological therapy and back pain from burns substantially peace can be achieved. University of Reading Burke Shire says Dr. Tim salmunz half the people who take part in research to overcome negative thinking were trained, while the rest were not trained, I trained at the intensity of the sensation of pain felt what. We know that when the body is injured or hurt the feelings of irritation or pain is normal but quickly realized the severity of the pain the best way to reduce the positive thinking. The nearly 5 million people in the UK every year suffer the discomfort of back pain, the majority of those who work in different offices, so that psychological therapy could work for them too.