Secretary Water and Power Mepco officer killed during a video conference



ملتان، ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سٹاف آفیسر انجینئر میاں یوسف اقبال وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی ویڈیو کانفرنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی نماز جنازہ میں شریک ایس ای واپڈا ڈیرہ غازی خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔ ساتھی ملازم کی ہلاکت کے خلاف ہائیڈرو ورکرز یونین، میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن، پاور لومز ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے ارکان نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میاں یوسف اقبال کی موت کا ذمہ دار وفاقی سیکریٹری پانی و بھلی نرگس سیٹھی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مظفر علی عباسی کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کی اور کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، ویڈیو کانفرنس کا انعقاد فوری طور پر بند کیا جائے، 21 جولائی تک سیکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نہ ہٹایا گیا تو میپکو میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ سیکریٹری پانی و بجلی روزانہ سحری کے اوقات میں ویڈیو کانفرنس کرتی ہیں اور لوڈشیڈنگ کی رپورٹ لیتی ہیں جس کا یوسف اقبال دباﺅ برداشت نہ کرسکے، وہ ویڈیو کانفرنس کی وجہ سے کافی دنوں سے پریشان تھے۔ادھر وزیر مملکت نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ وزارت پانی و بجلی اور حکومت اس کے بچوں کی تعلیم اور ورثاءکی کفالت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Multan, Dera Ghazi Khan (web address), Multan Electric Power Company (Mepco) Chief Executive Officer, Staff Officer Engineer Mian Yousaf Iqbal Nargis Sethi, Federal Secretary Water and Power, during the video conference, died of a heart attack while his S. e, Wapda attend the funeral of a heart attack in Dera Ghazi Khan fell. Hydro Workers Union against the killing of fellow employee, Mepco Engineers Association, Power Looms Association and civil society members staged a protest outside the press club and responsible for the death of Mian Yousaf Iqbal Secretary Nargis Sethi, Chief Water and good Mepco Engineer executive Officer Muzaffar Ali Abbasi termed demanded that a murder case should be registered against them. The protesters chanted slogans and drop off the strike until demands will be immediately shut down video conference, Secretary and Chief Executive Officer until July 21 if not removed entirely in Mepco strike will be. protesters interior secretary for water and power are daily pre-dawn hours of video conference and take the load of the report, which could not withstand the pressure Yusuf Iqbal, video conference because they were worried long. Meanwhile, Minister of State in a condolence message, the Ministry of Water and power and the heirs of her children's education and will take all possible steps to support.