Easy to clean house mosquitoes prescription




نیو دہلی( بیوروینوز) ”چھوٹا کاٹا مگر بڑا خطرہ“ ملیریا، ڈینگی اور چیکونگونیا سمیت متعدد انسانی بیماریوں کا سبب ایک ہی ہے اور وہ ہے مچھر۔ مچھر انسان کے لئے بہت بڑی دھمکی ہے، جن سے بچنے کے لئے ہم مختلف کیمیکلز کا استعمال کرتے ہیں، لیکن وہ الرجی جیسے مزید بیماریوں کے جنم کا باعث بن جاتے ہیں۔ تو یہاں ہم آپ کو مچھر سے حفاظت کے چند قدرتی طریقوں کے بارے میں بتائیں گے۔
نیم کا تیل: نیم انسانی جسم کے لئے بے شمار فوائد کا حامل ہے، لیکن ان تمام فوائد کے ساتھ نیم کا ایک بہت بڑا فائدہ مچھر سے حفاظت ہے۔ موسکیٹوکنٹرول ایسوسی ایشن نامی امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نیم اور ناریل کے تیل کو برابر ملا کر جسم پر لگانے سے مچھر ساری رات آپ کے قریب نہیں آئے گا۔
یوکلپٹس اور لیموں کا تیل: سنٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق یوکلپٹس(جراثیم کش تیل، آسٹریلوی گوند) اور لیموں کے تیل کو ملانے سے یہ ایک ایسا مرکب بن جاتا ہے، جس کی موجودگی یا خوشبو سے مچھر دور بھاگتا ہے۔
کافور: کافور مچھر سے مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے۔ کافور کو کمرے میں جلا کر دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور 20 منٹ بعد دوبارہ آپ اس کمرے میں جا سکتے ہیں، جو مچھروں سے بالکل محفوظ ہے۔
تلسی: پیراسیٹولوجی ریسرچ نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تلسی لاروا کے خاتمے اور مچھروں کو دور رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لہذا تلسی کا ایک پودا اگر کھڑکی میں لگا دیا جائے تو مذکورہ کمرہ ایک قلعہ بن جائے گا جہاں مچھر داخل نہ ہو پائے گا۔
لہسن: اپنی بدبو کی وجہ سے لہسن مچھروں سے حفاظت کا ذریعہ تو ہے لیکن اس سے خود انسان کو بھی بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ لہذا لہسن کی چند پوتھیوں کو پانی میں پکا لیں اور اِس پانی کو اُس کمرے کے ارد گرد چھڑک دیں، جسے آپ مچھروں سے محفوظ بنانا چاہ رہے ہیں۔
ان کے علاوہ چائے کی پتیوں کاتیل، پودینہ، بادرونہ اور گھروں میں ان ہی کے پودے لگانے سے آپ مچھروں کو خود سے دور رہ سکتے ہیں۔


New Delhi (byuruynuz) "short cut, but the big risk" of malaria, dengue and cykungunya cause of several human diseases and that a mosquito. Mosquito is a great threat to humans, in order to avoid the various chemicals we use, but they cause allergy, such as more diseases are caused. So here we give you some natural ways to protect from mosquito will tell. 
Neem Oil: Neem has numerous benefits for the human body, but with all the benefits of semi-protection mosquito is a huge advantage. Muskytukntrul Association study published in the American Journal of neem and coconut oil mixed equally on the body by applying mosquito will come near to you all night. 
Eucalyptus and lemon oils: eucalyptus, according to the Center for Disease Control (antiseptic oil, Australian gum) and lemon oil, a mixture is formed by connecting the mosquito is preoccupied with the presence or scent. 
Camphor: camphor plays the role of mosquito resistant. Burn camphor doors and windows in the room and turn off again after 20 minutes you can be in this room, which is totally free from mosquitoes. 
Basil: pyrasytulujy research study published in the journal basil and elimination of larvae is the best way to keep mosquitoes away. Therefore, basil put a plant in a window so the room will become a fortress where the mosquito would not enter. 
Garlic: Garlic due to its odor is a source of mosquitoes, but the man himself is too much to bear. So few puthyun of garlic boiled in water and this water to sprinkle around the room, which you are trying to keep out mosquitoes. 
Besides these katyl tea leaves, mint, badrunh and planting them at home you can stay away from mosquitoes.