اداکارہ دیدار نے شوبز چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا



لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ دیدار نے شوبز چھوڑنے ،کاروبار پر توجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دیدار نے کچھ ماہ قبل شادی کی تھی جس کے بعد وہ اب تک شوبز سرگرمیوں سے دور رہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ آج شوبز چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتی ہیں، کئی بار یہ بات سننے میں آئی کہ دیدار نے سٹیج ڈرامے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ایسی بات کبھی نہیں کی، سوچا کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی تو کرلی ہے اس کا اعلان بھی کردوں تو اس لئے آج میں آپ کو بتادوں کہ میں شوبز میں اب کام نہیں کروں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سٹیج میری پہچان بنا، میں کبھی بھی اسے برا نہیں کہتی اور نہ ہی کہوں گی، بہت سی یادیں سٹیج سے وابستہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور میرا شوبز میں کام کرنے کا اب وقت نہیں رہا اس لئے ساری توجہ اپنے کاروبار پر دوں گی،سیلون اور بوتیک پر کام جاری ہے اور مستقبل میں اسی کاروبار کو جاری رکھوں گی۔