نیویارک (نیوز ڈیسک) کتوں کو پسند کرنے والوں کیلئے ایک ایسی نئی گیم ایجاد کرلی گئی ہے جس میں کھیلنے والا ایک کتے کی شکل میں گیم میں شامل ہوتا ہے اور دوسرے کتوں کے ساتھ مل کر کتوں والی حرکتیں کرتا ہے۔ ”ڈاگ پارک“ نامی اس گیم میں کھیلنے والا ویسے ہی کتا بن سکتا ہے جیسا کہ دیگر گیموں میں کھیلنے والا کار ڈرائیور یا فوجی وغیرہ بن سکتا ہے۔ اس گیم میں کھیلنے والا ایک کتا ہوگا اوردوسرے کتوں کے ساتھ مل کر کھیل کود کرسکے گا، ان کا تعاقب کرسکے گا، بھاگ کر گیند اٹھا سکے گا اور ہڈیاں چوس سکے گا۔ گیم کھیلنے والا دوسرے کتوں کے ساتھ لڑائی بھی کرسکے گا اور ان کے ساتھ گروپ بنا کر کسی کمزور یا بدمعاش کتے پر حملہ آور بھی ہوسکے گا۔ اس گیم کو بنانے والے ڈیزائنر کیون کینسین کا کہنا ہے کہ گیم کا مقصد مقابلہ نہیں بلکہ اس بات کا لطف لینا ہے کہ اگر آپ ایک کتا ہوں تو آپ کی زندگی کیسی ہوگی اور آپ کتوں کی دنیا میں کیسے رہیں گے۔ یہ گیم ستمبر تک شائقین کیلئے دستیاب ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سے ملتی جلتی بکری اور ریچھ کی گیم بہت مقبول ہوچکی ہے۔
New York (News Desk) for dogs who like to invent a new game, which has been playing in the game will be in the form of a dog, and dogs with other dogs, things are going. "Dog Park" to play in a game like this could become a dog such as a car driver or military etc. Other games I could play. Play this game to be a dog will be able to play with other dogs, they will be able to pursue, will be able to pick up the ball and ran bones would suck. Playing the game will be able to fight with other dogs and make them vulnerable groups or rogue attack dog will be too. Game designer Kevin kynsyn making it the object of the game is to enjoy the competition, but if you have a dog, then your life will be like and how you will live in the world of dogs. This game will be available for fans to September. Remember that before the goat and bear a similar game has been very popular.