پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم القاعدہ نے موبائل فون کی بیٹری کے حجم کے برابر’منی بم‘ تیار کرلیاہے جسے کسی بھی ملک میں بھجواناممکن ہوگیا۔ عالمی میڈیاکے مطابق القاعدہ کے منی بم کی اطلاع کے بعد مختلف ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے امریکہ آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کے سامان کی سخت تلاشی پر مجبور ہوا جبکہ فرانس اور دوسرے ممالک بھی القاعدہ کے اس خطرے سے محفوظ نہیں ۔فرانس کے اخبار ’لے فیگارو‘ کے مطابق القاعدہ عناصر کو اب بھاری حجم کے دھماکہ خیز مواد کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ تنظیم موبائل فون کی بیٹری کے سائز کے بم تیار کر کے انہیں لے جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی سیکیورٹی ادارے اپنے ملک آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کے سامان کی سخت تلاشی لینے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق معمولی حجم کے یہ بم تباہی پھیلانے میں بھاری مقدار کے دھماکہ خیز مواد سے خطرے میں کم نہیں، ایسے کسی بھی چھوٹے بم سے فضاءمیں کسی بھی ہوائی جہاز کو بہ آسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.googleurdutrick.blogspot.com |