نیویارک (نیوز ڈیسک) آج کل کے نوجوانوں میں اپنے لئے ساتھی تلاش کرنے کی کوشش میں یہ سہولت میسر کرنے والی آن لائن ویب سائٹس کی جانب رجوع کرنا عام بات ہے۔ تاہم اب ایک ایسی ویب سائٹ بھی آچکی ہے جس نے دلوں کو ملانے کے لئے منفرد ترین طریقہ متعارف کروایا ہے۔ (singldout.com) ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو نوجوان جوڑوں کو ملانے کے لئے ”ڈی این اے“ کا سہارا دیتی ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے صارفین کو ”ڈی این اے“ ٹیسٹنگ کٹس بھیجی جاتی ہیں، صارفین ان میں موجود ٹیوبوں میں تھوکتے ہیں اور انہیں واپس بھیج دیتے ہیں۔ اس کے بعد لیبارٹری میں ان کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ دونوں کے جینز میں کس حد تک مسابقت ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ لوگ منفی و مثبت جذبات کو کس طرح کنٹرول کرتے ہیں۔ ایک اور جینز جس کے بارے میں معلوم کیا جاتا ہے وہ جینز کے قوت مدافعت پر اثرات سے متعلقہ ہے۔ یہ کٹس بنانے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ڈیٹنگ میں لوگ ایک دوسرے کے سماجی رتبہ، آمدنی وغیرہ دیکھتے ہیں لیکن ان کی کمپنی کی ٹیکنالوجی نے اس میں نیا زاویہ متعارف کروایا ہے۔ صارفین اس ویب سائٹ کی تین ماہ کی ممبر شپ 199 ڈالر میں حاصل کرسکتے ہیں۔
New York (News Desk) in today's youth in an attempt to find a partner to have the option to refer to the online websites is normal. However, a website which has been a unique way to connect hearts is introduced. (singldout.com) is a website for young couples matching "DNA" is used. Web site by users "DNA" testing kits are sent to users in their saliva into tubes and send them back. The laboratory is testing his jeans so that both can be traced to what extent is competition. According to the company, it is determined that people test negative and how positive emotions are controlled. Another known about which genes are genes that are associated with effects on the immune system. These kits make the head of the company says that online dating other people, social status, income, etc., but his company's technology, today introduced its new angle. Users of the site can get a three-month membership is $ 199.