مریم نواز شریف کاسگنل توڑنے پر چالان



اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور یوتھ بزنس لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی گاڑی کا چالان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایوب چوک میں مریم نواز کی گاڑی کو روکا گیا اور ایس ایس پی ٹریفک نے ڈرائیور کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کا چالان کیا۔ دریں اثناءایس ایس پی ٹریفک عصمت اللہ جونیجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مریم نواز کا چالان چار ماہ قبل بھی کیا تھا، ان کے علاوہ اسلام آباد میں دیگر وی آئی پیز کے بھی چالان ہوئے تھے، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا چالان انہوں نے خود کیا، جب وہ رات دو بجے کے قریب اپنی دو لینڈ کروزر گاڑیوں کے سکواڈ میں جارہی تھیں اور انہوں نے سرخ اشارہ توڑدیا۔