بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو بہت انوکھے انداز میں شادی کا پیغام بھیجا۔اس نوجوان نے دو لاکھ یوان(34لاکھ روپے) کے نئے کرنسی نوٹ لے کر ان کو پھول کی شکل بناکر اپنی محبوبہ کو دئیے اور اس کا ہاتھ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان چند دن پہلے اپنی گرل فرینڈ کے گھر گیا اور اس کی والدہ سے لڑکی کا ہاتھ مانگالیکن اس کی والدہ نے ایک شرط رکھی کہ وہ پہلے اپنا گھر بنائے اور نئی گاڑی لے تب وہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دے گی۔لڑکے نے اپنے دوستوںکو اکٹھا کیااور ان کی مدد سے نئے کرنسی نوٹوں کے پھولوں کی شکل دی اور 34لاکھ روپے مالیت کے یہ نوٹ لے کر سسرال پہنچ گیا اور لڑکی کا ہاتھ مانگ لیا۔اب لڑکی کی ماں کیا کرتی سوائے اس کے کہ نوجوان کو اپنا داماد بنالے۔
محبت کا انوکھا انداز،34لاکھ کے کرنسی نوٹ پھول بنا دئیے