پیشاب میں انفیکشن سے نجات کے لئے مجرب دعائیں



لاہور(نیوز ڈیسک)اکثر لوگوں کو پیشاب میں انفیکشن کی شکایت رہتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی وجہ مثانے یا گردوں میں ورم کا ہونا ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو پیشاب کی انفیکشن دور کرنے کے لئے علاج اور دعا بتائیں گے۔ یہ ذکر اور علاج عرفان الحق کی کتاب ’اسلام اور صحت ‘ سے لیا گیا ہے۔
پیشاب میں انفیکشن
ذکر
تعداد            ذکر
100         یاسلام، یامومن، یااللہ
100         یارحمن، یارحیم، یاکریم
100         لاحول ولاقوة الا باللہ
40         لا الہ اللہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین
علاج
٭.... 3 انجیر صبح نہاد منہ روزانہ لیں یا ایک کھانے کا چمچ شہد ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔

پیشاب قطرہ قطرہ کرنا
ذکر: بچے کی ماں کے لئے / بڑے ہیں تو خود کریں۔
تعداد            ذکر
100         یارحمن، یارحیم، یاکریم
40         لا الہ اللہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین
علاج
٭.... بچوں اور بڑوں میں ایک سبز الائچی صبح، دوپہر اور شام لیں۔
٭.... چھوٹے بچے بیڈ پر پیشاب کردیں تو 5 دانے پستہ روزانہ کھلائیں اور مغرب کے بعد مائع غذا (پانی یا دودھ) سے پرہیز کریں جتنا ممکن ہوسکے۔