ٹوکیو (نیوز ڈیسک)بدلتی ہوئی زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انسان نئی سے نئی ایجادات کر رہا ہے اور ایک ایسی ہی ایجاد جاپان کا کیپاول ہوٹل ہےیہ منفرد ہوٹل دارلحکومت میں واقع ٹوکیو نارتیا ائر پورٹ سے چند منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔در اصل یہ چھوٹے چھوٹے کیپسول پر مشتمل ہے جن مین آرام کرنے کی بہترین سہولت دستیاب ہے۔ایک میٹر اونچائی اور دو میٹر لمبائی کے71کیپن مردوں کیلئے اور58عورتوں کیلئے فراہم کئے گئے ہیں۔یہ کیپن ائرپورٹ کے قریب کار پاک میں بنائے گئے ہیں اور ان کا مقصد اپنی پرواز کا انتظارکرنے والے مسافروں کو آرام دہ جگہ مہیا کرنا ہے۔ٹوکیو نارتیا ائر پورٹ سے قدرے سستی پرواز کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے لیکن یہ پروازیں طلوع آفتاب سے پہلے روانہ ہوتی ہیں اور ان کیلئے مسافروں کو کچھ گھنٹے پہلے ائر پورٹ آنا پڑتا ہے۔ان مسافروں کو آرام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اس کیپسول ہوٹل کا آغاز کیا گیا ہے۔اس میں 9گھنٹے کے قیام کا خرچہ تقریبا 22پاﺅنڈ(تقریبا3700پاکستانی روپے)ہے اور مسافر 9پاﺅنڈ فی گھنٹہ کے حساب سے کم وقت کیلئے بھی قیام کر سکتے ہیں۔
Unique Hotels of the World in Japan