بھارت آج بھی پاکستان کا مقروض



اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی تقسیم کے وقت ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)کے پاس رہ جانے والے اثاثوں کی وجہ سے آج بھی پاکستان کی ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم بھارت کے ذمہ ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان 2جولائی 1948کو جاری ہونے والی اپنی پہلی سٹیٹمنٹ آف افیرز سے لیکر 27جون کو جاری ہونے والی آخری سٹیٹمنٹ تک بھارت کے ذمہ واجب الادا رقم کو باقاعدگی سے اپنے ’اثاثہ جات‘ میں ظاہر کر رہی ہے۔ان اثاثہ جات کو مندرجہ ذیل مدات کے تحت ظاہر کیا گیا ہے:
سونے کے سکے 4.1ارب روپے، سئرلنگ سیکیورٹیز 501.6ملین روپے، گورنمنٹ آف انڈیا سکیورٹیز 240.4ملین روپے اور 4.9ملین روپے کے سکے۔