ممبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کھنڈالہ گرل رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ فلمی کیرئیر سے زیادہ ماں بننے کی خواہش ہے اور وہ جلد از جلد اپنے بچوں کی پرورش کر نے کی خواہاں ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اِس وقت اپنے کیرئیر کو پروان چڑھانے سے زیادہ ماں بننے کی خواہشمند ہوں اور چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کی تربیت کا آغاز کروں۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں اپنے شوہر ادیتیا چوپڑا کے معاملات میں دخل اندازی کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور اس حوالے سے سسرال کی جانب سے کسی قسم کا دباﺅ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی شادی ہدایتکار ادیتیا چوپڑا کے ساتھ رواں برس 21 اپریل کو اٹلی میں ہوئی تھی
جلد از جلد ماں بننا چاہتی ہوں: رانی مکھرجی