میلبورن ( نیوزڈیسک) کینسر کے علاج کے دوران دو آسٹریلوی باشندوں کو ایڈز سے بھی نجات مل گئی۔ بون میرو (ریڑھ کی ہڈی کا گودا) کی تھراپی کے بعد ان مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی سطح ناقابل شناخت حد تک چلی گئی۔ سڈنی میں یونیورسٹی آف ساﺅتھ ویلز کے کیربے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ان دونوں مریضوں میں وائرس ناقابل سراغ حد تک تو چلا گیا ہے لیکن ان کی اے آر ٹی (وائرس کودوبارہ جڑ پکڑنے سے روکنے کے لئے کی جانے والی تھراپی) کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ لیکن کینسر کے علاج کے دوران استعمال ہونے والی ادویات کے ذریعے ہی وائرس کی سطح انتہائی کم ہونے کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ڈیوڈ کوپر وہ سائنسدان ہیں،جنہوں نے وائرس کے متعلق یہ انکشاف کیا ہے۔ کوپر نے یہ تحقیق ملائشیا میں ہونے والی اس کانفرنس کے بعد شروع کی، جس میں بوسٹن اور بریگھم کے محقیقن نے ایسے مریضوں کے متعلق بتایا تھا جو خلیوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے بعد ایچ آئی وی وائرس کے شکنجے سے آزاد ہو گئے۔ کوپر اور اس کے ساتھیوں نے سڈنی کارخ کیا، جہاں جان کاری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کسی بھی وائرس سے متاثرہ شخص کی ٹرانسپلانٹیشن کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لئے دو مریضوں کو چنا گیا، جن میں سے ایک بوسٹن جبکہ دوسرا برلن سے تعلق رکھتا تھا۔ خلیوں کی ٹرانسپلانٹ سے دونوں میں مریضوں میں وائرس کی سطح ناقابل تلاش حد تک چلی گئی، جس کے بعد بھی انہیں اے آر ٹی (وائرس کودوبارہ جڑ پکڑنے سے روکنے کے لئے کی جانے والی تھراپی) جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی لیکن بدقسمتی سے بوسٹن کا مریض ایسا نہ کر سکا جبکہ برلن کا مریض ماہرین کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج دنیا کو وہ واحد شخص بن چکا ہے، جس نے ایڈز سے بھی نجات حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کامیابی کو حتمی تصور کرتے ہوئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے ایڈز کا علاج ڈھونڈ لیا ہے، کیوں یہ تاحال ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، جس کی حدود کے متعلق ہم نہیں جانتے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں اس امکان کا اظہار کہا گیا ہے کہ 2030ءتک ایڈز پر قابو پا لیا جائے گا۔
Melbourne Nepal during cancer treatment two Australian residents did not have AIDS. Bone marrow (spinal pulp) after therapy in patients with HIV virus levels far left disfigured. Caribou South Wales, University of Sydney Institute director David Cooper says the virus in these patients is traceable went to the extent of their DART (virus again take root preventative therapy to prevent ) process should continue. But the drugs used in the treatment of cancer through the surface of the virus can not be considered to be extremely low. David Cooper, the scientist who discovered the virus is about. This research in Malaysia Cooper after the conference, which mhqyqn of Boston and bryghm of these patients had the HIV virus after transplantation of cells are free from the pressure of. Jason Cooper and her colleagues in Sydney, where to learn any virus infected person, he decided to transplantation. Two patients were selected for this purpose, one of which belonged to Boston, the second Berlin. Viruses in cell transplant patients at both levels went far beyond search, after which they DART (virus take root again to stop the therapy) were instructed to continue but unfortunately Boston the Berlin patient that the patient could not implement the expert instruction has become the only person in the world who have achieved liberation from AIDS. On the other hand, experts also say that Final Fantasy success, we can not say that we have treatments for AIDS, why it is still our greatest enemy, which we do not know about the limits. The latest UN report on AIDS in voicing the possibility that by 2030 AIDS will be brought under control.