نیو دہلی (بیورورپورٹ ) ایک ماں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ذہن پڑھ سکنے کی صلاحیت رکھتی ہو کیوں کہ یہ ان کی تربیت کے لئے ناگزیر ہے اور اکثر مائیں ذہن پڑھنے والی ہوتی بھی ہیں۔ لیکن بچوں کی اکثریت اس حقیقت سے ناآشنا ہوتے ہوئے اپنے والدین سے جھوٹ بولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمر کی طرح بچوں کے جھوٹ بھی چھوٹے ہوتے ہیں، لیکن اگر اس خامی پر بچپن میں ہی قابو نہ پایا جائے تو بڑے ہو کر یہ عادت خود بچے کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ تو یہاں ہم والدین کو ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ باآسانی اپنے بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں۔
نظر چرانا: اگر کسی معاملہ میں بچہ آپ سے نظریں چرا رہا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔ بچے فطری طور پر معصوم ہوتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ وہ بڑے بھی ہو رہے ہوتے ہیں،جس دوران وہ جھوٹ پکڑنے سمیت آپ کی دیگر صلاحیتوں کا معائنہ بھی کررہے ہوتے ہیں۔
ہاتھوں اور ٹانگوں کا کانپنا: جھوٹ بولنا کچھ آسان کام نہیں، خصوصاً جب آپ کے بچے اس کام میں اناڑی ہوں۔ جھوٹ بولنے پر پکڑ جانے کے خوف سے اکثر بچوں کے ہاتھ اور ٹانگیں کانپتی ہیں، جس سے آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
بولنے کا انداز: عام حالات اور جھوٹ بولتے وقت بچوں کے لہجے میں واضح فرق ہوتا ہے، الفاظ کی ادائیگی کے وقت انہیں مشکل پیش آ رہی ہوتی ہے۔
غیرمعمولی رویہ: اگر آپ کا بچہ جلدی سے کھانا کھا کر ٹی وی دیکھنے کے بجائے ہوم ورک شروع کر دیتا تو آپ کا دماغ ضرور کھٹکنا چاہیے، خصوصاً اس وقت جب آپ یہ محسوس کر رہے ہوں کہ یہ فلاح چیز یا پٹائی سے بچنے کے لئے ایسا کیا کرتا ہے۔
بے چینی یا اضطراری: کپکپاہٹ اور آواز میں تبدیلی کے علاوہ بچہ جب کسی قریب پڑی چیز مثلاً قلم، میز یا پردوں وغیرہ کی وجہ سے بے چینی کا شکار ہو رہا ہے، تو سمجھ لیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
ان کے علاوہ بیان میں عدم مطابقت، تسلسل نہ ہونا، باڈی لینگوئج میں تبدیلی، دفاعی اور جارحانہ رویہ سے بھی آپ بچوں کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں۔
New Delhi (CCU) is necessary for a mother to her children that she could be capable of reading the mind because it is essential to train them and would often mothers are going to read minds. But the majority of children are unaware of the fact that their parents are trying to lie. Even small children are lying like ages, but could not overcome the defect in childhood have grown so used to it that can be harmful to the child. So here we are going to tell parents the ways by which they can easily hold their child lie.
Avoid: If someone steals the eyes of a child, if you understand that he is lying to you. Children are naturally innocent, but over time they tend to be older, while your other abilities, including a lie detector are also examined.
Hands and legs tremble: Lying is not a simple task, especially when your child'm clumsy in this work. Fear of being caught lying many children's hands and legs are quakes, which you can easily guess.
Speaking style: normal conditions and when children lie is a distinct difference in tone, words are difficult at the time of payment.
Unusual behavior: If your child does not eat fast food instead of watching TV, your brain starts homework should definitely walk, especially when you are not feeling well or something hit it to avoid it does.
Anxiety or reflex: tremble and his voice had changed everything except the child, such as a pen, table or curtains etc is going to suffer from anxiety, you will understand that there is something fishy.
In addition to their incompatibility, lack of continuity, change in body language, defensive and aggressive behavior, you can catch children's lies.