ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کے مشہور سمارٹ فون ”آئی فون“ کے تازہ ترین ماڈل ”آئی فون 6“ کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے لیکن چینی کمپنیوں نے اس کے آنے سے پہلے ہی جعلی آئی فون 6 مارکیٹ میں متعارف کروادیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ویب سائٹوں، جیسا کہ Taobao پر یہ جعلی آئی فون فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ جعلی آئی فون کی شکل و صورت ہوبہو ویسی ہی ہے جیسی کے ایپل کے آئی فون 6 کی بتائی گئی ہے اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ہارڈویئر بھی ایپل کے فون سے ملتا جلتا ہے البتہ اس کا سافٹ ویئر اینڈرائڈ کی محدود شکل ہے جس کا ایپل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایپل نے اپنے آئی فون 6 کے منظر عام پر آنے کی ابھی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے مگر جعلی آئی فون 6 اب تقریباً 32 ڈالر (تقریباً 3000 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔
چینی کمپنیوں نےجعلی آئی فون6 متعارف کروادیا