The Malaysian Online fradyun of those killed in the plane crash Scam




سڈنی(نیوز ڈیسک )یورپی ممالک میں بعض بے حس لوگوں نے ملائیشیا کے طیارے کی تباہی میں جان بحق ہونے والے مسافروں کی تصاویر کو فیس بک پر استعمال کرتے ہوئے پیسہ کمانے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔سائبر کرائم کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور خواتین ملسیا ،للی این کی تصاویر کو ایک فیس بک اکاﺅنٹ پر استعمال کیا جا رہا ہے فیس بک پیج بظاہر حادثے کا شکار ہونے والوں سے ہمدردی اور ان کی یاد تازہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے لیکن اسے وزٹ کرنے والوں کو طیارے کی تباہی کی ویڈیو دکھانے کے بہانے دیگر ویب سائٹوں کی طرف لبھایاجاتا ہے تا کہ ان ویب سائٹوں پر صارفین کے وزٹ زیادہ ہونے سے ان کی کمائی میں اضافہ ہو ان مفاد پرست ویب سائٹوں میںفحش ویب سائٹوں کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر موجود مواد کو تو ہٹا دیا ہے لیکن جس ویب سائٹ کے ذریعے ٹریفک کو دیگر ویب سائٹوں کی طرف موڑا جارہا تھا وہ ابھی تک انٹرنیٹ پر موجود ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہgoalshighlights.com نامی مزکورہ ویب سائٹ کو ہیک کر کے استعمال کیا جارہا ہے۔


Sydney (HIT) in some European countries unmoved by Malaysian commuters who were killed in the destruction of aircraft images using Facebook began to use to make money. Cyber ​​crime experts revealed Plane crash that killed women and children mlsya, Lilly Anne's images using a Facebook account, Facebook page, apparently being sympathetic to accident victims and their memories have been made to but the destruction of the aircraft, visit the show's video lbhayajata shed by other websites so that customers visit their websites to earn more by increasing their interest in joining websites mynfhs websites there is also disclosed. existing content on your website, Facebook removed so the site through which traffic was being diverted to other websites on the Internet is still possible, experts say goalshighlights.com that listed the use of the website is being hacked