To receive salvation through toothpaste Grain easy recipe







    لاہور (نیوز ڈیسک) جلد پر دانے نکل آنا نہایت عام مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود عموماً لوگوں کو ان سے نجات پانے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ دانے کو کبھی بھی پھوڑیں یا مسلیں نہیں کیونکہ اس سے ان کے اندر موجود بیکٹیریا جلد کے دوسرے حصوں پر بھی پھیل سکتا ہے اور جلد کے مزید مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ دانوں سے نجات کا نہایت آسان نسخہ ہم آپ کو بتاتے ہیں:
    -1 کسی بھی معیاری ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کیجئے، یاد رکھئے کہ غیر معیاری یا غیر منظور شدہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کبھی نہ کریں۔
    -2 صابن اور پانی سے اپنا منہ اچھی طرح صاف کریں۔
    -3 ہاتھوں پر میڈیکل گلوز پہن لیں، اس طرح آپ کی جلد ان جراثیم سے محفوظ رہے گی جو آپ کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
    اس کے بعد تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لیں اور وہ دانے پر اور اس کے اردگرد کی جلد پر نرمی سے مل دیں۔
    -4 بہتر ہے کہ یہ طریقہ آپ رات کو سونے سے قبل آزمائیں، اس طرح ٹوتھ پیسٹ کو سوکھنے کیلئے پوری رات مل جائے گی۔ ایسا ممکن نہ ہو تو ٹوتھ پیسٹ لگانے کے بعد اسے سوکھنے کیلئے کم از کم 2 گھنٹے ضرور دیں۔
    -5 جب پیسٹ سوکھ جائے تو اسے ہاتھ سے اکھاڑلیں، اس طرح اگر تکلیف محسوس ہو تو نرم کپڑے کو گیلا کرکے اس سے صاف کریں۔ اس بات کی احتیاط کریں کہ اس عمل کے دوران دانہ پھوٹ نہ جائے، اس سے آپ کو درد محسوس ہوگی،دانے کو رگڑنے سے بھی گریز کریں۔
    ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد کو ان جراثیم سے پاک کردے گا جو دانے کی افزائش کرتے ہیں اور آپ کی جلد صاف ہوجائے گی۔