Subhan Allah, has the support of science and Sunni ladies are probably wondering





برمنگھم (نیوز ڈیسک) صفائی کا خیال رکھنا یقیناً اچھی بات ہے لیکن اگر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو تھوڑی بہت بے احتیاطی بھی ضروری ہے۔ برطانوی سائنسدان گراہم روک کا کہنا ہے کہ اگر ہم الرجی سے بچنا چاہتے ہیں تو حد سے زیادہ صفائی کی عادت ترک کرنا ہوگی۔ الرجی اور اس قسم کی دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے پروفیسر گراہم نے تجویز دی ہے کہ آپ فرش پر گرنے والی خوراک کو اٹھا کر کھالیںاور اپنے پیاروں کو چومنے سے ہرگز گریز نہ کریں۔ پروفیسر صاحب کا کہنا ہے کہ جب ہم حد سے زیادہ صفائی کا اہتمام کرتے ہیں تو بہت سے ایسے جراثیموں سے ہمارا واسطہ نہیں پڑتا جو ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور رکھنے کا باعث بنتے ہیں۔ دراصل جب ہمارے مدافعتی نظام کا ان جراثیموں سے واسطہ نہیں پڑتا تو ان سے لڑنے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے جبکہ کبھی کبھار ان جراثیموں کا مقابلہ کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام سرگرم رہنا ہے اور ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام پہلے ہی ہدایت کرتا ہے کہ رزق اگر گر بھی جائے تو ضا ئع نہ کیا جائے بلکہ کھا لینا بہتر ہے.