گلو بٹ جیل میں موٹروائنڈنگ کا کام سیکھے گا







    لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا عدالت سے سزا یافتہ مجرم گلو بٹ اب جیل میں پڑھائی کے ساتھ موٹروائنڈنگ کا کام بھی کرے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کو کارآمد اور باعزت شہری بنا کر جیل سے بھیجیں گے جبکہ اپنی سزا کے دوران گلو بٹ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ موٹروائنڈنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاﺅن لاہور میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے گلوبٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔