سائنس نے موٹاپے کی بڑی وجہ بتا دی



بوسٹن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں ذہنی دباﺅ اور تناﺅ کو میٹھے کھانے کی شدید طلب اور خواہش کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے موٹاپے کی ایک اہم وجہ قرر دے دیا ہے۔ امریکی ادارے مونیل کیمیکل سینسز سنٹر کے سائنسدان ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ تجربات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی حالت میں ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات میں مخصوص ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے کھانے اور خصوصاً میٹھے کھانے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ذہنی دباﺅ کی حالت میں ہم کھانے کی زیادہ طلب محسوس کرتے ہیں اور صوصاً میٹھا زیادہ کھاتے ہیں۔ ڈاکٹر پارکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی بالواسطہ طور پر موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔