Name a crucial role in your success







    برمنگھم (نیوز ڈیسک) نام میں کیا رکھا ہے؟ ایک تازہ تحقیق کے مطابق بہت کچھ۔ خبر رساں ویب سائٹ businessinsider.com کی ایک تحقیق کے مطابق نام کے ہماری روزمرہ زندگی اور مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ اثرات کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
    -1 آسان ناموں والے لوگوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہیں ملازمت کے حصول اور ترقی میں بھی دوسروں پر سبقت حاصل ہوتی ہے۔
    -2 عموماً لوگ خاص اور غیر معروف نام رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مارفیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق عام سے ناموں والے لوگوں کو زیادہ آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے۔
    -3 خاص اور بھاری بھاری ناموں والے لوگوں میں کم عمری میں جرائم کی طرف مائل ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔
    -4 جن ناموں کو سن کر ذہن میں سفید رنگ کا تاثر پیدا ہوتا ہے جیسا کہ سفیان، سعد، کاشف وغیرہ انہیں انٹرویو کے بعد کال موصول ہونے کا امکان سیاہ رنگ کا تاثر دینے والے ناموں کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
    -5 اگر آپ کا نام حروف تہجی کے ابتدائی چند حروف میں سے کسی سے شروع ہوتا ہے تو آپ امید کرسکتے ہیں کہ آپ کو اچھے اداروں میں تعلیم ملے گی۔
    -6 جن لوگوں کے نام کا دوسرا حصہ آخر والے حروف تہجی میں سے کسی سے شروع ہوتا ہے وہ اکثر کسی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے خرچہ کرنے سے گھبراتے نہیں۔
    -7 اکثر لوگوں کی ملازمت ایسے ادارے میں ہوتی ہے جس کا نام ان کے اپنے نام والے حروف سے شروع ہوتا ہے۔
    -8 اگر آپ نام کے پہلے اور آخری حصے کے درمیان مخفف استعمال کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ سمارٹ اور قابل سمجھا جائے گا، مثلاً اکبر ایس احمد۔
    -9 بادشاہوں، رؤساء اور بڑے لوگوں کے ناموں والے زیادہ اعلیٰ عہدوں تک پہنچتے ہیں۔
    -10 لڑکیوں کے ناموں والے لڑکے عموماً سکول سے زیادہ نکالے جاتے ہیں۔
    -11 قانون اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں مردانہ ناموں والی خواتین زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔
    -12 کمپنیوں کے مرد سربراہ اکثر مختصر ترین نام والے لوگ پائے گئے ہیں۔
    -13 اسی طرح کمپنیوں کی خواتین سربراہ عموماً لمبے ناموں کی حامل ہوتی ہیں۔