سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے مراسم قائم کرنے سے انکار پر خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن 25 سالہ مسرت حسین کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں وہ پاگلوں کی طرح رو رو کر عدالت سے کہہ رہا تھا کہ اسے واپس پاکستان بھجوادیا جائے ورنہ وہ خودکشی کرلے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف آسٹریلوی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔