To receive salvation through toothpaste Grain easy recipe







    لاہور (نیوز ڈیسک) جلد پر دانے نکل آنا نہایت عام مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود عموماً لوگوں کو ان سے نجات پانے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ دانے کو کبھی بھی پھوڑیں یا مسلیں نہیں کیونکہ اس سے ان کے اندر موجود بیکٹیریا جلد کے دوسرے حصوں پر بھی پھیل سکتا ہے اور جلد کے مزید مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ دانوں سے نجات کا نہایت آسان نسخہ ہم آپ کو بتاتے ہیں:
    -1 کسی بھی معیاری ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کیجئے، یاد رکھئے کہ غیر معیاری یا غیر منظور شدہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کبھی نہ کریں۔
    -2 صابن اور پانی سے اپنا منہ اچھی طرح صاف کریں۔
    -3 ہاتھوں پر میڈیکل گلوز پہن لیں، اس طرح آپ کی جلد ان جراثیم سے محفوظ رہے گی جو آپ کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
    اس کے بعد تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لیں اور وہ دانے پر اور اس کے اردگرد کی جلد پر نرمی سے مل دیں۔
    -4 بہتر ہے کہ یہ طریقہ آپ رات کو سونے سے قبل آزمائیں، اس طرح ٹوتھ پیسٹ کو سوکھنے کیلئے پوری رات مل جائے گی۔ ایسا ممکن نہ ہو تو ٹوتھ پیسٹ لگانے کے بعد اسے سوکھنے کیلئے کم از کم 2 گھنٹے ضرور دیں۔
    -5 جب پیسٹ سوکھ جائے تو اسے ہاتھ سے اکھاڑلیں، اس طرح اگر تکلیف محسوس ہو تو نرم کپڑے کو گیلا کرکے اس سے صاف کریں۔ اس بات کی احتیاط کریں کہ اس عمل کے دوران دانہ پھوٹ نہ جائے، اس سے آپ کو درد محسوس ہوگی،دانے کو رگڑنے سے بھی گریز کریں۔
    ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد کو ان جراثیم سے پاک کردے گا جو دانے کی افزائش کرتے ہیں اور آپ کی جلد صاف ہوجائے گی۔

    Name a crucial role in your success







      برمنگھم (نیوز ڈیسک) نام میں کیا رکھا ہے؟ ایک تازہ تحقیق کے مطابق بہت کچھ۔ خبر رساں ویب سائٹ businessinsider.com کی ایک تحقیق کے مطابق نام کے ہماری روزمرہ زندگی اور مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ اثرات کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
      -1 آسان ناموں والے لوگوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہیں ملازمت کے حصول اور ترقی میں بھی دوسروں پر سبقت حاصل ہوتی ہے۔
      -2 عموماً لوگ خاص اور غیر معروف نام رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مارفیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق عام سے ناموں والے لوگوں کو زیادہ آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے۔
      -3 خاص اور بھاری بھاری ناموں والے لوگوں میں کم عمری میں جرائم کی طرف مائل ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔
      -4 جن ناموں کو سن کر ذہن میں سفید رنگ کا تاثر پیدا ہوتا ہے جیسا کہ سفیان، سعد، کاشف وغیرہ انہیں انٹرویو کے بعد کال موصول ہونے کا امکان سیاہ رنگ کا تاثر دینے والے ناموں کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
      -5 اگر آپ کا نام حروف تہجی کے ابتدائی چند حروف میں سے کسی سے شروع ہوتا ہے تو آپ امید کرسکتے ہیں کہ آپ کو اچھے اداروں میں تعلیم ملے گی۔
      -6 جن لوگوں کے نام کا دوسرا حصہ آخر والے حروف تہجی میں سے کسی سے شروع ہوتا ہے وہ اکثر کسی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے خرچہ کرنے سے گھبراتے نہیں۔
      -7 اکثر لوگوں کی ملازمت ایسے ادارے میں ہوتی ہے جس کا نام ان کے اپنے نام والے حروف سے شروع ہوتا ہے۔
      -8 اگر آپ نام کے پہلے اور آخری حصے کے درمیان مخفف استعمال کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ سمارٹ اور قابل سمجھا جائے گا، مثلاً اکبر ایس احمد۔
      -9 بادشاہوں، رؤساء اور بڑے لوگوں کے ناموں والے زیادہ اعلیٰ عہدوں تک پہنچتے ہیں۔
      -10 لڑکیوں کے ناموں والے لڑکے عموماً سکول سے زیادہ نکالے جاتے ہیں۔
      -11 قانون اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں مردانہ ناموں والی خواتین زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔
      -12 کمپنیوں کے مرد سربراہ اکثر مختصر ترین نام والے لوگ پائے گئے ہیں۔
      -13 اسی طرح کمپنیوں کی خواتین سربراہ عموماً لمبے ناموں کی حامل ہوتی ہیں۔

      What age groups aybula highly dangerous virus is useful information







        فری ٹاؤن (نیوز ڈیسک) مغربی افریقہ میں موت کا طوفان برپا کرنے والے خطرناک ایبولا وائرس کے بارے میں تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کم عمر لوگوں پر نسبتاً کم اثر انداز ہوتا ہے جبکہ 45 سال سے زائد عمر کے 94 فیصد لوگ اس کا شکار بننے کے بعد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
        افریقی ملک سیر الیون کے کینیما گورنمنٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پچھلے 10 سال کے دوران ایبولا متاثرین کے بارے میں متفرق معلومات جمع کی ہیں جن سے پہلی بار اس کے شکاروں کے بارے میں مفید اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔ اس تحقیق میں 47 ڈاکٹر شامل تھے۔ جن میں سے چھ اسی وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ اکیس سال یا اس سے کم عمر ایبولا متاثرین میں ہلاکتوں کی شرح 57 فیصد پائی گئی ہے۔
        یہ بھی معلوم ہوا کہ وائرس جسم میں بیماری پھیلانے سے پہلے 6 سے 12 دن تک افزائش کے عمل میں گزارتا ہے اور جو مریض کمزوری، غنودگی اور اسہال جیسے امراض کا شکار ہوں اُن میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہیں۔ تحقیق کاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جن مریضوں کو ہسپتال میں داخلے کے وقت شدید بخار تھا اُن میں بھی ہلاکتوں کی شرح دیگر مریضوں سے زیادہ رہی۔

        شوہر نے بیوی کو ذبح کرکے زہر کھالیا







          سرگودھا (ویب ڈیسک) سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد زہر کھاکر خودکشی کی کوشش کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے نواحی علاقہ درہٹہ کے رہائشی ظفر کو اپنی بیوی مقصود بی بی کے کردار پر چک تھا اور دنوں میں اس بات پر تنازع بھی رہتا تھا۔ گزشتہ رات دونوں تکرار کے بعد سوگئے، رات بارہ بجے کے قریب ظفر نے ا سترے سے اپنی بیوی مقصود کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا اور پھر خود بھی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور زمین پر گر گیا، شور سن کر اہل خانہ کی آنکھ کھلی تو ظفر کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا معدہ واش کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔پولیس نے ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

          آسٹریلیا ، یورپ میں سیکڑوں پاکستانی بچوں کو داعش کےلئے تربیت دی گئی ،رحمان ملک


          Photo: ‎تفصیلات کیلیے وزٹ کریں    http://dailypakistan.com.pk/back-page/03-Nov-2014/159264‎
          کراچی (آئی این پی) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا اور یورپ میں پڑھنے والے سیکڑوں پاکستانی بچوں کوداعش کےلیے تربیت دی گئی ہے ڈر ہے کہیں یہ طالب علم پاکستان آ کر کارروائیاں نہ کریں۔اتوارکو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ حکومت کو داعش کے خلاف اسپیشل سیل بنانا چاہئے پاکستان کو داعش کی نرسری نہیں بننا چاہیئے۔انھوںنے انکشاف کےا کہ آسٹریلیا اور یورپ میں پڑھنے والے سیکڑوں پاکستانی بچوں کوداعش کےلئے تربیت دی گئی ہے ڈر ہے کہیں یہ طالب علم پاکستان آ کر کارروائیاں نہ کری

          ”مراسم“ سے انکار پر آسٹریلوی خاتون پر حملہ کرنےوالا پاکستانی گرفتار







            سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے مراسم قائم کرنے سے انکار پر خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن 25 سالہ مسرت حسین کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں وہ پاگلوں کی طرح رو رو کر عدالت سے کہہ رہا تھا کہ اسے واپس پاکستان بھجوادیا جائے ورنہ وہ خودکشی کرلے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف آسٹریلوی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

            گلو بٹ جیل میں موٹروائنڈنگ کا کام سیکھے گا







              لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا عدالت سے سزا یافتہ مجرم گلو بٹ اب جیل میں پڑھائی کے ساتھ موٹروائنڈنگ کا کام بھی کرے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کو کارآمد اور باعزت شہری بنا کر جیل سے بھیجیں گے جبکہ اپنی سزا کے دوران گلو بٹ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ موٹروائنڈنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاﺅن لاہور میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے گلوبٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

              سائنس نے موٹاپے کی بڑی وجہ بتا دی



              بوسٹن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں ذہنی دباﺅ اور تناﺅ کو میٹھے کھانے کی شدید طلب اور خواہش کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے موٹاپے کی ایک اہم وجہ قرر دے دیا ہے۔ امریکی ادارے مونیل کیمیکل سینسز سنٹر کے سائنسدان ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ تجربات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی حالت میں ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات میں مخصوص ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے کھانے اور خصوصاً میٹھے کھانے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ذہنی دباﺅ کی حالت میں ہم کھانے کی زیادہ طلب محسوس کرتے ہیں اور صوصاً میٹھا زیادہ کھاتے ہیں۔ ڈاکٹر پارکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی بالواسطہ طور پر موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

              Subhan Allah, has the support of science and Sunni ladies are probably wondering





              برمنگھم (نیوز ڈیسک) صفائی کا خیال رکھنا یقیناً اچھی بات ہے لیکن اگر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو تھوڑی بہت بے احتیاطی بھی ضروری ہے۔ برطانوی سائنسدان گراہم روک کا کہنا ہے کہ اگر ہم الرجی سے بچنا چاہتے ہیں تو حد سے زیادہ صفائی کی عادت ترک کرنا ہوگی۔ الرجی اور اس قسم کی دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے پروفیسر گراہم نے تجویز دی ہے کہ آپ فرش پر گرنے والی خوراک کو اٹھا کر کھالیںاور اپنے پیاروں کو چومنے سے ہرگز گریز نہ کریں۔ پروفیسر صاحب کا کہنا ہے کہ جب ہم حد سے زیادہ صفائی کا اہتمام کرتے ہیں تو بہت سے ایسے جراثیموں سے ہمارا واسطہ نہیں پڑتا جو ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور رکھنے کا باعث بنتے ہیں۔ دراصل جب ہمارے مدافعتی نظام کا ان جراثیموں سے واسطہ نہیں پڑتا تو ان سے لڑنے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے جبکہ کبھی کبھار ان جراثیموں کا مقابلہ کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام سرگرم رہنا ہے اور ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام پہلے ہی ہدایت کرتا ہے کہ رزق اگر گر بھی جائے تو ضا ئع نہ کیا جائے بلکہ کھا لینا بہتر ہے.